امام کا سجدہ سہو مقتدی پر کب لازم ہوتا ہے؟
سوال:
اگر کوئی شخص امام کے ساتھ ایسی حالت میں شریک ہوا کہ امام سجدۂ سہو کا دوسرا سجدہ کرچکا تھا، تو اب مقتدی بعد میں سجدۂ سہو کرے گا یا نہیں؟
جواب:
مقتدی امام کے ساتھ سجدۂ سہو تب کرے گا جب وہ امام کے سجدۂ سہو سے پہلے امام کے ساتھ شریک ہوجائے، لہذا مسبوق اگر امام کے سجدۂ سہو کے بعد اس کی اقتداء کرتا ہے، تو امام کا سجدۂ سہو اس سے ساقط ہے۔
حوالہ جات:
1. الدرالمختار للحصکفی مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب سجود السھو 2/ 659:
(والمسبوق یسجد مع إمامه مطلقا) سواء کان السھو قبل الاقتداء أو بعدہ.
قال ابن عابدين تحت قوله: (سواء کان السھو قبل الاقتداء أو بعدہ) بیان للإطلاق، وشمل أیضا ما إذا سجد الإمام واحدۃ، ثم اقتدى به، قال في البحر: فإنه یتابعه في الأخری، ولا یقضي قضاء الأولی، کما لا یقضیھما، لو اقتدى به بعد ما سجدھما.
2. الفتاوی الھندیة للجنة العلماء،کتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السھو، فصل سھو الامام 1/ 128:
وإن دخل معه بعد ما سجدهما، لا يقضيهما، كذا في التبيين.
3. بدائع الصنائع للکاساني، کتاب الصلاة، فصل وأما بیان من یجب علیه السھو 1/ 423:
وإن أدركه بعد ما فرغ من السجود، صح اقتداؤه به، وليس عليه السهو بعد فراغه من صلاة نفسه؛ لما ذكرنا إلخ .
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:637
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-14
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)