نمازِ تہجد کے دوران صبح صادق ہونے پر وہ نماز تہجد کی شمار ہوگی یا نہیں ؟:
سوال:
کوئی نمازِ تہجد پڑھ رہا ہو، اس دوران فجر کی اذانیں شروع ہوجائیں، نماز سے فارغ ہوکر معلوم ہوا کہ دورانِ تہجد فجر طلوع ہوچکی تھی، تو یہ دو رکعت نفل نماز شمار ہوگی یا فجر کی سنتیں؟
جواب:
تہجد پڑھتے وقت اگر فجر کی اذان شروع ہوجائے تو نماز کو ختم نہیں کرنا چاہیے، بلکہ نماز کو جاری رکھے، البتہ نماز ختم ہونے کے بعد دیکھا جائے کہ فجر کا وقت داخل ہوچکا ہے یا نہیں؟ اگر ابھی تک داخل نہیں ہوا تھا بلکہ اذان وقت سے پہلے ہوئی تھی تو تہجد ادا ہوگئی اور اگر واقعی وقت داخل ہوچکا تھا تو یہ دو رکعت ویسے ہی نفل ہوگئیں، فجر کی سنتیں الگ سے پڑھنی چاہیے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، مطلب يشترط العلم بدخول الوقت 2/ 45،44:
لو صلى تطوعا في آخر الليل، فلما صلى ركعة طلع الفجر، فإن الأفضل إتمامها؛ لأن وقوعه في التطوع بعد الفجر لا عن قصد، ولا ينوبان عن سنة الفجر على الأصح.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الفصل الثالث في بيان الأوقات التي لاتجوز فيها الصلاة، وتكره فيها 1/ 52:
ومن صلی تطوعًا في آخر الليل، فلما صلى ركعة، طلع الفجر، كان الإتمام أفضل؛ لأن وقوعه في التطوع بعد الفجر لا عن قصد، ولا تنوبان عن سنة الفجر على الأصح، هكذا في السراج الوهاج والتبيين.
3. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الصلاة 1/ 234:
ولو شرع في النفل قبل طلوع الفجر، ثم طلع، فالأصح أنه لا يقوم عن سنة الفجر ولايقطعه؛ لأن الشروع فيه كان لا عن قصد.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:633
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)