غسلِ جمعہ کا مسنون وقت:
سوال:
جمعہ کے دن کس وقت غسل کرنا مسنون ہے؟ صبح کی نماز سے پہلے یا جمعہ کی نماز سے پہلے؟
جواب:
جمعہ کے دن غسل کرنا مسنون ہے، تاہم افضل یہ ہے کہ نمازِ جمعہ سے پہلے غسل کیا جائے کیونکہ غسلِ جمعہ سے مقصود یہ کہ اس کے ذریعہ سے پسینہ وغیرہ کی بدبو ختم ہوجائے اور اس کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو، لیکن اگر کسی نے شبِ جمعہ کو غسل کرلیا تو بھی سنت کا ثواب مل جائے گا، البتہ یہ ثواب نمازِ جمعہ کے بعد غسل کرنے سے حاصل نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع ردالحتار، كتاب الطهارة، سنن الغسل 1/ 339 :
وسن لصلاة جمعة (و) لصلاة (عيد) هو الصحيح.
قال ابن عابدين تحت قوله: (هو الصحيح) أي: كونه للصلاة هو الصحيح، وهو ظاهر الرواية، ابن كمال، وهو قول أبي يوسف، وقال الحسن بن زياد: إنه لليوم، ونسب إلى محمد، والخلاف المذكور جار في غسل العيد أيضا … لأن سبب مشروعيته دفع حصول الأذي من الرائحة عند الاجتماع، والحسن وإن قال هو لليوم، لكن بشرط تقدمه على الصلاة، ولا يضر تخلل الحدث بينه وبين الغسل.
2. غنية المتملي لإبراهيم الحلبي، كتاب الطهارة، باب فرائض الغسل1/ 48:
الاغتسال على أحد عشر وجها… وأربعه منها سنة: أحدهما غسل يوم الجمعه … ثم غسل الجمعة للصلاة عند أبي يوسفؒ، وهو الأصح، ولليوم عند الحسن بن زياد حتى لو لم يصل به ينال ثواب الغسل إذا وجد في اليوم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:630
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)