@123 کام کے دوران مرنے والے مزدور کا ضمان کس پر ہے؟
سوال:
بلوچستان کے علاقوں میں اکثر مزدور لوگ کان کے اندر سے کوئلہ نکالتے ہوئے گیس یا حبس یا زمین تلے دب جانے کی وجہ سے وفات پا جاتے ہیں، تو اس صورت میں ٹھیکدار پر کوئی مالی معاوضہ لازم ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب:
مذکورہ صورت میں ٹھیکدار پر کوئی مالی معاوضہ لازم نہیں ہے، اس لیے کہ ٹھیکدار کی طرف سے کوئی تعدی موجود نہیں ہے، اگر ٹھیکدار اپنی خوشی سے میت کے بیوی بچوں کو کچھ رقم دے، تو یہ اس کی طرف سے تبرع اور احسان ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في عمدة القاري لبدر الدين العينى، كتاب الزكاة، باب في الركاز الخمس 9/ 101:
عن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال العجماء جبار والبئر جبار والمعدن جبار وفي الركاز الخمس.
قوله: (والبئر جبار) معناه الرجل يحفر بئرا بفلاة أو بحيث يجوز له من العمران فيسقط فيها رجل أو يستأجر من يحفر له بئرا في ملكه فينهار عليه فلا شيى عليه، وكذا المعدن إذا استأجر من يحفره، وكذا في قوله: والبئر جبار، حذف تقديره: وسقوط البئر على الشخص جبار، أو: سقوط الشخص في البئر، وكذا التقدير في المعدن.
و في الأصل لمحمد بن حسن الشيباني، كتاب الصرف، باب الصرف في المعدن والكنز 3/ 36:
عن أبي هريرة قال: كان أهل الجاهلية إذا هلك الرجل في البئر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:619
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-12
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)