@123 طلاق کو دوسری شادی پر معلق کرنا
سوال:
کسی شخص نے اپنی بیوی کو کہا، کہ اگر میں نے دوسری شادی نہیں کی، تو تجھے طلاق ہے، طلاق ہے، طلاق ہے، اور اب تک اس نے دوسری شادی نہیں کی ہے، تو اس سے طلاق واقع ہوگئی یا نہیں ؟
جواب:
مذكوره صورت میں اس شخص کے مرنے تک اس کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوگی، کیونکہ اس نے دوسری شادی کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں کیا اس لیے موت تک دوسری شادی کرنے کی توقع ہے، البتہ اگر اس نے ساری زندگی دوسرا نکاح نہیں کیا، تو جب شوہر کا انتقال ہو رہا ہو، اس وقت یہ شرط پائے جانے کی صورت میں اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی۔
حوالہ جات:
ولما في بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الإعتاق، فصل في شرائط ركن الإعتاق 4/ 83:
إذا قال: لامرأته إن لم أتزوج عليك فأنت طالق، ولم يتزوج حتى مات أنه يقع الطلاق على امرأته مقتصرا على الحال؛ لأن هناك علق الطلاق صريحا بعدم التزوج.
و في المحيط البرهاني برهان الدين محمود بن أحمد، كتاب الطلاق، الفصل السابع والعشرون في المتفرقات 3/ 500:
قال: لامرأته إن لم أتزوج عليك وآتيك بها حتى تنظري إليها فأنت طالق، فأتى بها فلم تنظر إليها قال: لا تطلق؛ لأن النظر ليس بغاية، وكذلك إن قال: لها إن لم آتيك بثوب أو لبسة فأنت طالق، فأتاها غداً فلم تلبسه لم تطلق؛ لأن اللبس ليس بغاية لبسته غداً أو لم تلبسه لم تطلق.
وفي البحر الرائق زين الدين بن إبراهيم ابن نجيم، كتاب الطلاق، باب طلاق المريض 4/ 52:
و قال: إن لم أتزوج عليك فأنت طالق ثلاثا، فلم يفعل حتى مات ورثته، ولو ماتت هي وبقي الزوج لم يرثها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:617
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-12
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)