فحش تصاویر والے موبائل کے ساتھ نماز پڑھنا:
سوال:
جس موبائل فون میں فحش تصاویر ہوں اس کو مسجد لے جانا اور اس کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ موبائل فون میں محفوظ تصاویر کے ساتھ نماز پڑھنے سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اس لیے کہ اس میں یہ تصاویر صرف ڈیٹا کی شکل میں موجود ہوتی ہیں، سکرین پر نمایاں نہیں ہوتیں، لہذا ایسا موبائل مسجد لے جانا اور اس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها 2/ 29:
رجل في يديه تصاوير، وهو يؤم الناس لا تكره إمامته؛ لأنها مستورة بالثياب فصار كصورة في نقش خاتم، وهو غير مستبين اهـ . وهو يفيد أن المستبين في الخاتم تكره الصلاة معه، ويفيد أنه لا يكره أن يصلي، ومعه صرة أو كيس فيه دنانير أو دراهم فيها صور صغار؛ لاستتارها، ويفيد أنه لو كان فوق الثوب الذي فيه صورة ثوب ساتر له، فإنه لا يكره أن يصلي فيه؛ لاستتارها بالثوب الآخر، والله سبحانه أعلم.
3. الدر المختار للحصكفي مع ردالمحتار، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها 1/ 648:
لا يكره (لو كانت تحت قدميه) أو محل جلوسه، لأنها مهانة (أو في يده) عبارة الشمني بدنه؛ لأنها مستورة بثيابه (أو على خاتمه) بنقش غير مستبين، قال في البحر: ومفاده كراهة المستبين لا المستتر بكيس أو صرة أو ثوب آخر.
وقال ابن عابدين تحت قوله: (لا المستتر بكيس أو صرة) بأن صلى ومعه صرة أو كيس فيه دنانير أو دراهم فيها صور صغار فلا تكره؛ لاستتارها، بحر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:607
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-12
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)