@123نکاح سے پہلے اپنی منگیتر سے ملنا اور فون پر باتیں کرنا
سوال:
نکاح سے پہلے اپنی منگیتر سے ملنا، فون پر باتیں کرنا اور گھومنا پھرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ شریعت میں منگنی کی حیثیت ایک وعدہ کی سی ہے، لہذا جب تک باقاعدہ نکاح نہ ہوا ہو، تو اس وقت تک منگیتر اجنبیہ ہوگی، لہذا اس سے ملنا، بیٹھنا اور باتیں کرنا جائز نہیں، بلکہ بعض مرتبہ اس طرح ملنے جلنے اور باتیں کرنے سے ناچاقی پیدا ہو جاتی ہے، اور نکاح ہونے سے پہلے ہی رشتہ ٹوٹ جاتا ہے، اس لیے اس سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔
حوالہ جات:
لما في صحيح مسلم، باب سفر المرأة مع محرم إلى حج وغيره، الرقم: 1341، 2/ 978:
حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة، وزهير بن حرب، كلاهما عن سفيان، قال أبو بكر: حدثنا سفيان بن عيينة، حدثنا عمرو بن دينار، عن أبي معبد، قال: سمعت ابن عباس، يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يخطب يقول: «لا يخلون رجل بامرأة إلا ومعها ذو محرم، ولا تسافر المرأة إلا مع ذي محرم»، فقام رجل، فقال: يا رسول الله، إن امرأتي خرجت حاجة، وإني اكتتبت في غزوة كذا وكذا، قال: «انطلق فحج مع امرأتك».
و في الدر المختار للحصكفي، كتاب النكاح، فصل في النظر والمس 6/ 369:
الخلوة بالأجنبية حرام…ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست أو سلمت فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:587
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-10
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)