طلاق نامہ پر دستخط لینے سے طلاق کا حکم:
سوال:
ایک شخص نے اپنی بیوی کو زبان سے لفظِ طلاق نہیں کہا، بلکہ بیوی کے ماں باپ نے طلاق نامہ لکھ کر اس سے دستخط كرا لیا تو اس سے طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟
جواب:
مذکورہ صورت میں اگر طلاق نامہ پر دستخط زبردستی کروایا گیا ہو، اور شخصِ مذکور نے زبان سے طلاق کے الفاظ استعمال نہ کیے ہوں تو طلاق واقع نہیں ہوئی، لیکن اگر زبردستی کی گئی ہواور اس نے زبان سے طلاق کے الفاظ استعمال کرلیے ہوں یا برضاء ورغبت طلاق نامہ پر دستخط کر لیے تھے تو طلاق واقع ہو چکی ہے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطلاق، باب صريح الطلاق 3/ 247،236:
فلو أكره على أن يكتب طلاق امرأته فكتب لا تطلق ؛لأن الكتابة أقيمت مقام العبارة باعتبار الحاجة ولا حاجة هنا…وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه، ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه اهـ ملخصا.
2. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطلاق، فصل في شرائط ركن الطلاق وبعضها يرجع إلى الزوج 3/ 100:
وكذا التكلم بالطلاق ليس بشرط فيقع الطلاق بالكتابة المستبينة وبالإشارة المفهومة من الأخرس ؛لأن الكتابة المستبينة تقوم مقام اللفظ والإشارة المفهومة تقوم مقام العبارة.
3. فتاوى قاضيخان الأوزجندي، 1/ 234:
رجل أكره بالضرب والحبس على أن يكتب طلاق امرأته فلأنة بنت فلان ابن فلان فكتب امرأته فلانة بنت فلان بن فلان طالق لا تطلق امرأته.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:591
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-10
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)