سعی کا آغاز مروہ سے کرنا:
سوال:
صفا مروہ کی سعی صفا سے شروع کرنا واجب ہے یا سنت؟ اگر کوئی شخص مروہ سے سعی شروع کرلے تو اس پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟
جواب:
صفا سے سعی کا آغاز کرنا واجب ہے، اگر کسی نے صفا کی جگہ مروہ سے سعی شروع کر لی تو اس پر لازم ہے کہ ایک اورچکر لگا کر سعی کو مکمل کرلے، ورنہ ایک چکر رہ جائے کی وجہ سے صدقہ فطر کے بقدر صدقہ دینا لازم ہوگا۔
واضح رہے آج کل یعنی 2024 میں سعودی عرب میں ایک صدقہ فطر کی مقدار تیس پینتیس ریال ہیں۔
حوالہ جات:
1. الأصل المعروف بالمبسوط لمحمد بن حسن الشيباني، كتاب المناسك، باب السعي بين الصفا والمروة (2/ 407):
وإن بدأ بالمروة، وختم بالصفا حتى فرغ، أعاد شوطا واحدا؛ لأن الذي بدأ فيه بالمروة، ثم أقبل منها إلى الصفا لا يعتد به.
2. إرشاد الساري على مناسك ملا علي القاري لحسين بن محمد الحنفي، فصل في شرائط صحة السعي 194:
(الرابع) من شرائط صحة السعي (البداءة بالصفا والختم بالمروة فلو بدأ بالمروة، لم يعتد بذلك الشوط، فإذا عاد من الصفا كان هذا أول سعيه)…حتى لو بدأ بالمروة، وختم بالصفا، يلزمه إعادة شوط واحد، يعني بأن يعود من الصفا إلى المروة ليحصل البداءة بالصفا، والختم بالمروة، ويكون شوطه الأول من المروة إلى الصفا ساقط الاعتبار…فإنه إذا بدأ من المروة، يلزمه إعادة شوط واحد أو جزاؤه إن لم يعد سواء، قلنا بالوجوب أو الاشتراط؛ لأن صاحب البدائع صرح بنفسه بوجوب الجزاء بترك شوط.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:589
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-10
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)