@123روزے کی حالت میں کوئی چیز کا چکھنا
سوال:
میں نے اپنے گھر میں دیکھا ہے کہ والدہ یا بڑی بہن وغیرہ افطاری بناتے وقت کبھی نمک وغیرہ چکھتی ہے اور فورا تھوک دیتی ہے، تو کیا روزے کی حالت میں چکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ روزہ کی حالت میں کسی چیز کو بلاعذر چکھنا مکروہ ہے، البتہ اگر کوئی عذر ہو مثلا کسی عورت کا شوہر ایسا بد مزاج ہو کہ نمک وغیرہ کم یا زیادہ ہونے کی وجہ سے غصہ ہوگا، تو ایسی عورت کے لیے کھانے کا نمک زبان پر رکھ کر چکھنا درست ہے، اس سے روزہ مکروہ نہ ہوگا، تاہم اس صورت میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ چکھنے میں سالن کے ذرات حلق سے نیچے نہ اترے، ورنہ روزہ فاسد ہو جائے گا۔
حوالہ جات:
لما في فتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره 1/ 199:
وكره ذوق شيء، ومضغه بلا عذر كذا في الكنز، ومن العذر في الأول ما لو كان زوج المرأة وسيدها سيئ الخلق فذاقت المرقة، ومن العذر في الثاني أن لا تجد من يمضغ الطعام لصبيها من حائض أو نفساء أو غيرهما ممن لا يصوم، ولم تجد طبيخا، ولا لبنا حليبا كذا في النهر الفائق.
وفي الدر المختار للحصكفي، كتاب الزكاة، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده 2/ 416:
(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر) قيد فيهما قاله العيني ككون زوجها أو سيدها سيئ الخلق فذاقت.
وفي كنز الدقائق لامام النصفي، كتاب الزكاة، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده 1/ 221
(وكره ذوق شيء ومضغه بلا عذر ومضغ العلك).
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:581
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-09
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)