@123حد قذف جاری ہونے کے بعد اسی عورت سے دوبارہ نکاح کرنا
سوال:
میاں بیوی کے لعان کرنے کے بعد شوہر نے کہا میں نے جھوٹ بولا تھا، بیوی بے قصور تھی، عدالت نے اس پر حد قذف جاری کردی، اب وہ اسی عورت سے دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا ان کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
مذکورہ صورت میں لعان کے بعد اگر شوہر نے بیوی کو طلاق نہ دی ہو اور نہ قاضی نے میاں بیوی کے درمیان جدائی کا فیصلہ کیا ہو، تو حد قذف کے بعد ان کا نکاح برقرار ہے، اگر میاں بیوی آپس میں رہنے پر رضامند ہوں، تو رہ سکتے ہیں، البتہ اگر شوہر نے طلاق دی ہو یا شوہر کا طلاق دینے سے انکار پر قاضی نے تفریق کر دی ہو، اب میاں بیوی کا مذکورہ صورت میں جب شوہر قسم کھانے کے بعد اپنا جھوٹ مان کر سزا پائے تو لعان ختم ہو جائے گا اور میاں بیوی کے درمیان باہمی حرمت بھی ختم ہوجائے گی، لہذا اس کے بعد میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنے کے لیے تجدید نکاح ضروری ہے۔
حوالہ جات:
لما في البناية شرح الهداية، كتاب الطلاق، باب التفرقة بين المتلا عنين 5/ 573:
(وهو خاطب إذا أكذب نفسه) ش: هذه مسألة مبتدأة، أي هذا الرجل بعد الإكذاب صار خاطبا من الخطاب، أي يجوز له أن يتزوجها كما لغيره يجوز أن يتزوجها فعليه الحد بإكذاب نفسه.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطلاق، الباب الحادي عشر في اللعان 1/ 516،515:
وكذا لو أكذب الرجل نفسه حل الوطء من غير تجديد النكاح كذا في النهاية… إذا التعنا فرق الحاكم بينهما ولا تقع الفرقة حتى يقضي بالفرقة على الزوج فيفارقها بالطلاق فإن امتنع فرق القاضي بينهما، وقبل أن يفرق الحاكم لا تقع الفرقة والزوجية قائمة يقع طلاق الزوج عليها، وظهاره وإيلاؤه ويجري التوارث بينهما إذا مات أحدهما.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:584
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-09
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)