تحریری طلاق دینے کا حکم:
سوال:
زید نے اپنے بیوی کو خط لکھا کہ میں نے اپني بیوی کو طلاق دی تو اس صورت میں کون سی طلاق واقع ہوتی ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ جس طرح زبان سے طلاق دینے سے طلاق واقع ہوتی ہے، اس طرح خط لکھنے کے ذریعے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے، چنانچہ مذکورہ صورت میں ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگی۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء،كتاب الطلاق، الفصل السادس في الطلاق بالكتابة 1/ 378:
(الفصل السادس في الطلاق بالكتابة) … وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو، ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد؛ فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق، وتلزمها العدة من وقت الكتابة.
2. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطلاق، فصل في شرائط ركن الطلاق وبعضها يرجع إلى الزوج 3/ 100:
وكذا التكلم بالطلاق ليس بشرط فيقع الطلاق بالكتابة المستبينة، وبالإشارة المفهومة من الأخرس ؛لأن الكتابة المستبينة تقوم مقام اللفظ، والإشارة المفهومة تقوم مقام العبارة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:573
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-09
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)