وتروں میں دعائے قنوت کی جگہ سورۂ اخلاص پڑھنا:
سوال:
جس کو دعائے قنوت یاد نہ ہو، اس کے لیے دعائے قنوت کی جگہ سورۂ اخلاص پڑھنا جائز ہے یا نہیں، اور سورۂ اخلاص کے پڑھنے سے اس کی نماز ادا ہوگی یا نہیں؟
جواب:
وتر میں قنوت کے لیے کوئی مخصوص دعا پڑھنا ضروری نہیں ہے، بلکہ کوئی بھی دعا پڑھی جاسکتی ہے، البتہ دعائے قنوت (اللهم انا نستعينك الخ) پڑهنا بہتر ہے، اگر کسی کو یہ دعا یاد نہ ہو، تو وہ اس کو یاد کرنے کی کوشش کرتا رہے، اور جب تک یاد نہ ہو اس کی جگہ (اللهم ربنا اتنا في الدنيا حسنة إلخ) یا تین مرتبہ (اللهم اغفرلي) پڑھتا رہے، نیز اگر کسی نے تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ لی تو بھی درست ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الباب الثامن في الصلاة الوتر 1/ 111:
وليس في القنوت دعاء مؤقت، كذا في التبيين، والأولى أن يقرأ (اللهم إنا نستعينك) ويقرأ بعده (اللهم اهدنا فيمن هديت) ومن لم يحسن القنوت يقول، (ربنا أتنا في الدنيا حسنة، و في الآخرة حسنة، و قنا عذاب النار) كذا في المحيط، أو يقول (اللهم اغفرلنا) ويكرر ذلك ثلاثا، وهوا اختيار أبي الليث، كذا في السراجية.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل 2/ 74:
ومن لا يحسن القنوت بالعربية، أو لا يحفظه، ففيه ثلاثة أقوال مختارة: قيل: يقول: (يا رب) ثلاث مرات، ثم يركع، وقيل (اللهم اغفرلي) ثلاث مرات، وقيل (ربنا أتنا في الدنيا حسنة، و في الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار).
3. الدر المختار للحصكفي مع ردالمحتار، كتاب الصلاة، مطلب في منكر الوتر السنن أو الإجماع 2/ 533،534:
(وقنت فيه) ويسن الدعاء المشهور، ويصلي على النبيﷺ، به يفتى. وقال ابن عابدين تحت قوله: (ويسن الدعاء المشهور)قدمنا في بحث الواجبات التصريح بذلك عن النهر، وذكر في البحر عن الكرخي أن القنوت ليس فيه دعاء مؤقت؛ لأنه روي عن الصحابة أدعية مختلفة، ولأن المؤقت من الدعاء يذهب برقة القلب.
4. السعاية في كشف ما في شرح الوقاية لعبد الحي اللكنوي، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة 2/ 139:
في المقدمة الغزنوية: إن كان لا يحسن القنوت يقرأ ثلاث مرات (قل هو الله أحد إلخ) أو ثلاث مرات (اللهم اغفرلنا).
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:558
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-08
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)