معذور شرعی کو امام بنانا کیسا ہے؟
سوال:
جو شخص خروجِ ریح یا سلسل البول کا مریض ہو، یعنی اس کی ہوا مستقل طورپر خارج ہوتی ہو، یا پیشاب کے قطرے نکلتے ہوں، تو اس کو امام بنانا شرعا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
جو شخص شرعا معذور ہو اس کے لیے غیر معذورین کی امامت درست نہیں، اور جو شرعا معذور نہ اس کے لیےدرست ہے، اور شرعی معذور سے مراد وہ شخص ہے کہ اس کے پیشاب یا ہوا خارج ہونے کا عذر اتنے وقت کے لیے بھی ختم نہ ہو کہ اس میں وضو کر کے فرض نماز ادا کر سکے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الطهارة، مطلب في أحكام المعذور 1/ 554،553:
(وصاحب عذر من به سلسل بول) لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح) … (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ، ويصلي فيه خاليا عن الحدث (ولو حكما)؛ لأن الانقطاع اليسير ملحق بالعدم.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب الإمامة 1/ 230:
قوله: (وطاهر بمعذور) أي: وفسد اقتداء طاهر بصاحب العذر المفوت للطهارة؛ لأن الصحيح أقوى حالا من المعذور، والشيئ لا يتضمن ما هو فوقه، والإمام ضامن بمعنى تضمن صلاته صلاة المقتدي.
3. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، الفصل الثالث في بيان من يصلح إماما لغيره 1/ 84:
ولا يصلي الطاهر خلف من به سلس البول، ولا الطاهرات خلف المستحاضة، وهذا إذا قارن الوضوء الحدث، أو طرأ عليه، هكذا في الزاهدي.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:555
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-07
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)