@123دم شدہ ریت وغیرہ نالی میں بہانا اور قرآن کو جلانا کیسا ہے؟
سوال:
دم شدہ ریت یا مٹی یا پانی اور تیل وغیرہ نالی میں بہانا، یا پاؤں تلے روندنا، یا قرآنِ کریم کی آیتیں آگ میں جلانا کیسا ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ دم شدہ پانی وغیرہ گندے نالی میں بہانا بے ادبی ہے، اس کو کسی صاف جگہ یا پودوں کی کیاری میں ڈال بہا دینا چاہیے، نیز قرآن کریم اگر بوسیدہ ہوجائے تو بہتر یہ ہے کہ ان کو کسی مناسب جگہ میں دفن کر دیا جائے یا کسی جاری پاک پانی میں بہا دیا جائے، ورنہ حفاظت کی نیت سے جلایا جائے تو بھی مضائقہ نہیں، البتہ اس کی راکھ کسی مناسب جگہ میں ڈالی جائے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الطهارة، سنن الغسل 1/ 177:
المصحف إذا صار بحال لا يقرأ فيه يدفن كالمسلم.
وفي رد المحتار لابن عابدين، كتاب الحظر والإباحة، فرع يكره إعطاء سائل المسجد إلا إذا لم يتخط رقاب الناس 6/ 422:
ولا بأس بأن تلقى في ماء جار كما هي أو تدفن وهو أحسن كما في الأنبياء. وقال ابن عابدين تحت قوله: وكذا جميع الكتب إذا بليت وخرجت عن الانتفاع بها اهـ. يعني أن الدفن ليس فيه إخلال بالتعظيم، لأن أفضل الناس يدفنون.
وفي تفسير القرطبي، باب ذكر جمع القرآن 1/ 54:
قال أبو الحسن بن بطال: وفي امر عثمان بتحريق المصحف والمصاحف حين جمع القرآن جواز تحريق الكتب التي فيها أسماء الله تعالى، وأن ذلك إكرام لها وصيانة عن الوطء بالأقدام.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:550
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-07
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)