میڈیکل ریپ یا ڈاکٹر کا دوا ساز کمپنی سے کمیشن لینا
سوال:
ایک دوا ساز کمپنی جو دوائیاں متعارف کروانے کے لیے میڈیکل ریپ کے ذریعے ڈاکٹروں کے پاس پہنچاتے ہیں، یہ میڈیکل ریپ کمپنی سے تنخواہ بھی وصول کرتا ہے اور کمیشن بھی لیتا ہے تو اس کا کمیشن لینا شرعا درست ہے یا نہیں؟ دوسری طرف ڈاکٹر حضرات بھی کہتے ہیں کہ ہم مریضوں کو اس کمپنی کی دوائیاں لکھیں گے، لیکن ہمارے لیے بھی ایک کمیشن ہوگا، تو شرعا ڈاکٹر حضرات کے لیے یہ کمیشن یا پیسے لینا کیسا ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ میڈیکل ریپ مارکیٹ میں ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹور والوں کے پاس جاکر کمپنی کی تیار کردہ ادویات سے متعارف کرے اور دیانتداری کے ساتھ دواؤں کی حقیقی خصوصیات وفوائد بیان کرے اور اس پر جھوٹ بولنے سے مکمل پرہیز کرے تو اس صورت میں میڈیکل ریپ کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ کمیشن لینا جائز ہوگا اور اگر میڈیکل ریپ دواؤں کی غیر حقیقی خصوصیات بیان کرے اور کمیشن کی لالچ میں آکر کمپنی کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے،تو اس پر کمیشن لینا جائز نہیں ہے اور دوا ساز کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹروں کو جو کمیشن دیا جاتاہے، تو یہ رشوت ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے کیونکہ دوائی لکھنا تو ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے اور علاج کا وہ باقاعدہ فیس لیتا ہے، نیز کمیشن لینے کی صورت میں کئی سارے مفاسد پیدا ہوتے ہیں جن سے بچنے کا عموما خیال نہیں رکھا جاتا اس لیے ڈاکٹر کے لیے کمیشن لینا درست نہیں۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة 6/ 47:
إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا يقدر فيه الوقت ولا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة، ويطيب الأجر المأخوذ لو قدر أجر المثل، وذكر أصلا يستخرج منه كثير من المسائل، فراجعه في نوع المتفرقات، والأجرة على المعاصي.
2. سنن أبي داود، كتاب الأقضية، باب في كراهية الرشوة، الرقم: 3580:
عن عبد الله بن عمرو، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:552
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-06
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)

