قبر پر لگائے جانے والے کتبوں کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟:
سوال:
زید کی ماربل کی فیکٹری ہے، جس میں ماربل کے ایسے تختے تیار کئے جاتے ہیں، جو میت کے سرہانے اور پاؤں کے جانب لگائے جاتے ہیں، اور ان پر نقش ونگار ولکھائی بھی کی جاتی ہے، لیکن یہ یاد رہے کہ ان تختوں سے پوری قبر پختہ نہیں کی جاتی، تو کیا زید کا یہ کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
قبر کے سرہانے ماربل یا پتھر کا کتبہ لگانا، جس پر میت کا نام وغیرہ تحریر ہو جائز ہے، اور اس کی خرید وفروخت بھی جائز ہے، لیکن بے ادبی کے پیش نظر ان تختوں پر قرآنی آیات یا مقدس کلمات درست نہیں۔
حوالہ جات:
1. تبيين الحقائق لعثمان بن علي الزيلعي، كتاب الجنازة، باب تعزية أهل الميت 1/ 246:
ويكره أن يبنى على القبر، أو يقعد عليه، أو ينام عليه، أو يوطأ عليه، أو يقضى عليه حاجة الإنسان من بول، أو غائط، أو يعلم بعلامة من كتابة، ونحوه، أو يصلى إليه، أو يصلى بين القبور، لحديث جابر أنه عليه الصلاة والسلام، نهى أن يجصص القبر، وأن يقعد عليه، وأن يبنى عليه، وأن يكتب عليه، وأن يوطأ عليه… وقيل: لا بأس بالكتابة، أو وضع الحجر ليكون علامة لما روي أنه عليه الصلاة والسلام، وضع حجرا على قبر عثمان بن مظعون، وحمل الطحاوي الجلوس المنهي عنه على الجلوس لقضاء الحاجة.
2. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الجنائز، مطلب في دفن الميت 2/ 238:
لا بأس بالكتابة إن احتيج إليها حتى لا يذهب الأثر، ولا يمتهن. قال ابن عابدين: تحت قوله: (لا بأس بالكتابة)… نعم يظهر أن محل هذا الإجماع العملي على الرخصة فيها، ما إذا كانت الحاجة داعية إليه في الجملة كما أشار إليه في المحيط بقوله: وإن احتيج إلى الكتابة، حتى لا يذهب الأثر، ولا يمتهن فلا بأس به، فأما الكتابة بغير عذر فلا، حتى إنه يكره كتابة شيء عليه من القرآن، أو الشعر، أو إطراء مدح له، ونحو ذلك، حلية ملخصا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:526
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)