داڑھی میں سٹائل بنانا:
سوال:
داڑھی میں سٹائل کرنے والے کو کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ’’یا تو پوری اور صحیح داڑھی رکھو یا ٹھیک طرح حجامت کرو‘‘ تو کیا اس کا یہ کہنا درست ہے؟
جواب:
داڑھی رکھنا تمام انبیاء کرام کی سنت ہے، اس وجہ سے جمہور علماء امت کے نزدیک ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے، اور اس کو منڈوا کر یا کتروا کر ایک مشت سے کم کرنا ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے، نیز اس میں سٹائل اور ڈیزائن بنانا بھی ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے، بلکہ اس کی قباحت اور بھی زیادہ ہے، کیونکہ اس میں ایک طرح سنت کی حقارت بھی پائی جاتی ہے، لہذا مذکورہ صورت میں اس شخص کا یہ کہنا کہ ’’یا تو پوری داڑھی رکھو یا ٹھیک حجامت کرو‘‘ اس لحاظ سے درست ہے، کہ وہ ڈیزائن وغیرہ بنا کر دوہرے گناہ سے محفوظ ہوجائے۔
حوالہ جات:
1. صحيح مسلم، كتاب الطهارة، باب خصال الفطرة، الرقم:261:
عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ” عشر من الفطرة: قص الشارب، وإعفاء اللحية، والسواك، واستنشاق الماء، وقص الأظفار، وغسل البراجم، ونتف الإبط، وحلق العانة، وانتقاص الماء” قال زكريا: قال مصعب: ونسيت العاشرة إلا أن تكون المضمضة زاد قتيبة، قال وكيع: ” انتقاص الماء: يعني الاستنجاء “.
2. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الجهاد، باب المرتد 4/224:
إذا كان في المسألة وجوه توجب التكفير ووجه واحد يمنعه فعلى المفتي أن يميل إلى الوجه الذي يمنع التكفير تحسينا للظن بالمسلم، زاد في البزازية إلا إذا صرح بإرادة موجب الكفر، فلا ينفعه التأويل ح، وفي التتارخانية: لا يكفر بالمحتمل؛لأن الكفر نهاية في العقوبة، فيستدعي نهاية في الجناية، ومع الاحتمال لا نهاية اهـ والذي تحرر أنه لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن أو كان في كفره اختلاف، ولو رواية ضعيفة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:520
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)