@123بینک سے سود وصول کرنا کیسا ہے؟
سوال:
اگر کسی نے بینک کے سیونگ اکاونٹ میں رقم جمع کرالی ہو، تو اس پر منافع کے نام سے جو سود دیا جاتا ہے، شرعا اس کا لینا درست ہے یا نہیں؟ اگر درست نہیں تو اس کو بینک میں چھوڑ دیا جائے یا لے کر صدقہ کیا جائے؟
جواب:
بينك كے سيونگ اكاونٹ ميں جو اضافی رقم ملتی ہے، وہ سود ہے اس کا لینا اور خود استعمال کرنا حرام ہے، لیکن یہ رقم بینک کے پاس نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ وہاں سے نکال کر فقراء پر بلا نیت ثواب تقسیم کرلینا چاہیے، اور آئندہ اگر بینک میں پیسے رکھوانا مجبوری ہو تو سیونگ اکاونٹ سے رقم نکال کر کرنٹ اکاونٹ میں رکھ لینا چاہیے۔
حوالہ جات:
لما في قوله تعالى:
وَأَحَلَّ اللَّه الْبَيْعَ وَحَرَّمَا الرِّبَا. البقرة 2/ 275
وفي سنن أبي داؤد، باب في آكل الربا مؤكله، الرقم:3333:
حدثني عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود عن أبيه، قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، وموكله، وشاهده وكاتبه.
وفي الاختیار لتعلیل المختار لعبد اللہ بن محمود الحنفي، کتاب الغصب 3/ 70:
والملك الخبيث سبيله التصدق به، ولو صرفه في حاجة نفسه جاز، ثم إن كان غنيا تصدق بمثله، وإن كان فقيرا لا يتصدق.
وفي فتاوى الهندية للجنة العلماء، باب في الكسب 5/ 349:
وإذا مات الرجل، وكسبه خبيث فالأولى لورثته أن يردوا المال إلى أربابه، فإن لم يعرفوا أربابه تصدقوا به، وإن كان كسبه من حيث لا يحل، وابنه يعلم ذلك، ومات الأب ولا يعلم الابن ذلك بعينه، فهو حلال له في الشرع، والورع أن يتصدق به بنية خصماء أبيه، كذا في الينابيع.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:518
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)