کاروباری مشغولیت کی وجہ سے جماعت چھوڑنا:
سوال:
تجارت اور کاروبار کی مشغولیت کی وجہ سے جماعت چھوڑنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
جماعت كے ساتھ نماز پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہے، جبکہ بعض حضرات کے ہاں واجب ہے، بغیر کسی شرعی عذر کے باجماعت نماز چھوڑنا درست نہیں، شرعی عذر سے مراد بارش، یا دشمن کا خوف هو یا ایسی بیماری ہو جس کی وجہ سے مسجد تک پیدل چلنے پر قدرت نہ رکھتا ہو، لہذا کاروبا ری مشغولیت کوئی شرعی عذر نہیں ہے جس کی وجہ سے نماز با جماعت چھوڑی جائے۔
حوالہ جات:
1. الاختيار لتعليل المختار،كتاب الصلاة، باب صلاة الجماعة1/ 57:
فصل (الجماعة سنة مؤكدة) قال عليه الصلاة والسلام: «الجماعة من سنن الهدى» ، وقال عليه الصلاة والسلام: «لقد هممت أن آمر رجلا يصلي بالناس؛ ثم أنطلق إلى قوم يتخلفون عن الجماعة فأحرق عليهم بيوتهم»، وهذا أمارة التأكيد، وقد واظب عليها صلى الله عليه وسلم، فلا يسع تركها إلا لعذر، ولو تركها أهل مصر يؤمرون بها، فإن قبلوا وإلا يقاتلون عليها؛ لأنها من شعائر الإسلام
2. العناية لمحمد بن محمد البابرتي، كتاب الصلاة، باب الإمامة 1/ 344:
الجماعة سنة مؤكدة أى: قوية تشبه الواجب في القوة حتى استدل بمعاهدتها على وجود الإيمان، بخلاف سائر المشروعات، وهي التي يسميها الفقهاء سنة الهدى أي: أخذها هدى وتركها ضلالة، وأشار إلى ذلك قوله: صلى الله عليه وسلم، الجماعة من سنن الهدى لا يتخلف عنها إلا منافق.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:527
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)