@123کوا حلال ہے یا حرام؟
سوال:
کوا حلال پرندہ ہے یا حرام؟ نیز کوے کی کتنی قسمیں ہیں؟ اور ان کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
کوے کی تین قسمیں ہیں جن میں دو حلال ہیں اور ایک قسم حرام ہے، پہلی قسم: وہ کوا جو صرف گندہ گی کھاتا ہے، اس کا کھانا بالاتفاق ناجائز ہے، دوسری قسم: وہ کوا جو صرف کھیتو ں میں غلہ اور اناج وغیرہ کھاتا ہے اور گندہ گی نہیں کھاتا، تو اس کا کھانا بالاتفاق جائز ہے، تیسری قسم: وہ کوا جو پاکیزہ اور گندگی دونوں چیزیں کھاتا ہے تو اس میں فقہاء کرام کا اختلاف ہے، لیکن امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک اس کا کھانا بھی جائز ہے ۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الذبائح 6/ 305:
(والغراب الأبقع) الذي يأكل الجيف؛ لأنه ملحق بالخبائث.
قال ابن عابدين تحت قوله: (قوله والغراب الأبقع) أي الذي فيه بياض وسواد قهستاني، قال في العناية: وأما الغراب الأبقع والأسود فهو أنواع ثلاثة: نوع يلتقط الحب ولا يأكل الجيف وليس بمكروه. ونوع لا يأكل إلا الجيف وهو الذي سماه المصنف الأبقع وإنه مكروه. ونوع يخلط يأكل الحب مرة والجيف أخرى ولم يذكره في الكتاب، وهو غير مكروه عنده مكروه عند أبي يوسف، والأخير هو العقعق.
وفي الهداية في شرح بداية المبتدي لأبو الحسن برهان الدين المرغيناني، كتاب الذبائح، فصل: فيما يحل أكله وما لا يحل 4/ 352:
قال: “ولا بأس بغراب الزرع” لأنه يأكل الحب ولا يأكل الجيف وليس من سباع الطيرقال: “ولا يؤكل الأبقع الذي يأكل الجيف، وكذا الغداف” “وقال أبو حنيفة: لا بأس بأكل العقعق” لأنه يخلط فأشبه الدجاجة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:497
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)