مجلس میں آتے جاتے وقت سلام کا حکم:
سوال:
کسی محفل میں آنے پر سلام کرنا واجب ہے یا کسی محفل سے جانے پر؟
جواب:
کسی کو سلام کرنا مسنون ہے، واجب نہیں، البتہ کوئی سلام کرے تو اس کا جواب دینا واجب ہوتا ہے، لہذا کسی محفل میں شرکت کرتے وقت سلام کرنا مسنون ہے، ایسے ہی کسی مجلس سے جاتے وقت بھی سلام کرنا مسنون ہے، البتہ اگر اہل مجلس کسی اجتماعی کام میں مشغول ہوں تو آتے، جاتے وقت ان کو سلام کرنا مکروہ ہے، اس وجہ سے کہ اس سے ان کے اجتماعی عمل میں خلل آئے گا۔
حوالہ جات:
1. در المختار للحصكفي، كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع 6/ 413:
ويسلم على القوم حين يدخل عليهم، وحين يفارقهم فمن فعل ذلك شاركهم في كل خير عملوه بعده، وإن لقيهم، وفارقهم في اليوم مرارا، وحالت بينهم وبينه شجرة أو جدار جدد السلام؛ لأن ذلك يوجب الرحمة، وينوي بالسلام تجديد عهد الإسلام أن لا ينال المؤمن بأذاه في عرضه وماله، فإذا سلم على المؤمن حرم عليه تناول عرضه وماله، وإن دخل مسجدا، وبعض القوم في الصلاة، وبعضهم لم يكونوا فيها يسلم، وإن لم يسلم لم يكن تاركا للسنة.
2. المبسوط للسرخسي، كتاب المبسوط، الجزء الخامس 30/ 489:
فإن السلام سنة ورد السلام فريضة، ومع ذلك كانت البداءة بالسلام أفضل من الرد على ما قال صلى الله عليه وسلم: “للبادئ بالسلام عشرون حسنة، وللراد عشر حسنات” وربما يقولون: الآخذ يسعى في إحياء النفس، والمعطي يسعى في تحصين النفس أو في إنماء المال وإحياء النفس أعلى درجة من إنماء المال.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:500
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)