@123موبائل کمپنیوں کا قرض بیلنس دیکر اس پر اضافی رقم وصول کرنا
سوال:
بیلنس ختم ہونے پر کمپنی والے قرض کچھ بیلنس دیتے ہیں، اور جب موبائل میں بیلنس ڈالا جاتا ہے، تو کمپنی والے قرض کا بیلنس بمع ٹیکس کاٹتے ہیں، کیا یہ ٹیکس سود کے زمرے میں اتی ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ موبائل کمپنیوں کا کسی کو ایڈوانس قرض دیکر واپسی پر اضافی رقم لینا یہ سود کے زمرے میں نہیں آتا، کیونکہ کمپنیوں کے طرف سے جو ایڈوانس رقم دی جاتی ہے، وہ حقیقت میں گفتگو کا حق ہوتا ہے، اور وہ پیسوں کی شکل میں نہیں دیا جاتا اور بعد میں صارف اس کے بدلے میں پیسے ادا کرتا ہے، اس لیے جانبین میں اتحاد جنس نہ ہونے کی وجہ اس پر سود کا حکم نہیں لگایا جاسکتا، البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ یہ سہولت حاصل نہ کی جائے۔
حوالہ جات:
لما في الھدایة لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب البيوع، باب الإجارات 3/ 230:
الإجارة عقد على المنافع بعوض، ولا تصح حتى تكون المنافع معلومة، والأجرة معلومة وما جاز أن يكون ثمنا في البيع، جاز أن يكون أجرة في الإجارة.
وفي العناية لمحمد بن محمد البابرتي،كتاب البيوع، كتاب الإجارة 9/ 58:
ولا تصح الإجارة حتى تكون المنافع معلومة، والأجرة معلومة؛ لما روينا.
وفي الجوهرة النيرة لأبي بكر بن علي الحدادي، كتاب البيوع، باب الربا 1/ 213:
(وإذا عدم الوصفان الجنس والمعنى المضموم إليه، حل التفاضل والنساء) لعدم العلة المحرمة، والمراد بالمعنى المضموم إليه هو الكيل في الحنطة، والوزن في الفضة يعني القدر إما الكيل أو الوزن، وهذا كالهروي بالمروي، والجوز بالبيض؛ لعدم العلتين، والنساء بالمد التأخير.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:519
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)