عیدین کے موقع پرایک دوسرے کو مبارک باد دینا کیسا ہے؟:
سوال:
عیدین کے موقع پرایک دوسرے کو مبارک باد دینا کیسا ہے؟
جواب:
عيدين كے موقع پر ايک دوسرے كو مبارک باد دينا، معانقہ وغیرہ کرنا جائز بلکہ بہتر ہے، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اس موقع پر ایک دوسرے کو یہ دعا دیتے تھے: اللہ تعالی ہمارے اور تمھارے نیک اعمال کو قبول کرے، البتہ جس علاقہ میں یہ رواج ہو کہ لوگ اس کو لازم سمجھتے ہوں، اور مبارک باد یا معانقہ نہ کرنے والے کو قابل ملامت سمجھتے ہوں، تو ایسی صورت میں اس کو ترک کردینا چاہیے۔
حوالہ جات:
1. صحىح البخاري، باب كيف نكتب، الرقم: 1211
عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه، فهو رد.
2. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصلاة، باب العيدين 2/ 169:
وندب كونه من طريق آخر، وإظهار البشاشة، وإكثار الصدقة، والتختم، والتهنئة بتقبل الله منا ومنكم، لا تنكر.
قال ابن عابدين تحت قوله: (لا تنكر) خبر قوله والتهنئة، وقال المحقق ابن أمير حاج: بل الأشبه أنها جائزة مستحبة في الجملة، ثم ساق آثارا بأسانيد صحيحة عن الصحابة في فعل ذلك، ثم قال: والمتعامل في البلاد الشامية والمصرية عيد مبارك عليك ونحوه، وقال: يمكن أن يلحق بذلك في المشروعية والاستحباب لما بينهما من التلازم، فإن من قبلت طاعته في زمان كان ذلك الزمان عليه مباركا على أنه قد ورد الدعاء بالبركة في أمور شتى، فيؤخذ منه استحباب الدعاء بها هنا أيضا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:525
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)