@123بائع کے پاس مبیع میں عیب پیدا ہونے سےبیع کو فسخ کرنا؟
سوال:
امین نے محمد شاہ سے گابھن بھینس خریدی، امین نے محمد شاہ کو بھینس کی پیسے دے کر کہا کہ میں دو دن میں بھینس لے جاؤں گا، مگر بھینس نے محمد شاہ کے ہاں بچہ جنا اور بچہ مرگیا، اب امین کہتا ہے کہ مجھے اپنے پیسے واپس کردو، میں یہ بھینس نہیں خریدنا چاہتا، اور محمد شاہ کہتا ہے کہ تم نے بھینس خریدی ہے، اب یہ تمہاری ہے، لہذا اپنی بھینس لے جاؤ، تو کیا امین کے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ بیع تام ہونے کے بعد مبیع میں عیب پیدا ہوجائے اور مشتری نے مبیع پر قبضہ نہ کیا ہو، تو ایسی صورت میں مشتری کو اختیار ہوگا، چاہے مبیع کی پوری قیمت ادا کرکے مبیع کولے لے اور چاہے تو بیع کو ختم کرکے اپنی قیمت واپس لے لے، لہذا مذکورہ صورت میں امین کا بیع ختم کرکے محمد شاہ سے اپنی قیمت واپس کرنے کا مطالبہ درست ہے۔
حوالہ جات:
لما في المبسوط السرخسي،كتاب البيوع، باب زيادة في المبيع ونقصانه 13/ 187:
وإذا اشترى شاة … ولو مات الولد قبل القبض، أخذ الأم بجميع الثمن، ولا خيار له فيها فكذلك إذا فات جزء من الولد، وهذا لأن الزيادة لما فاتت من غير صنع أحد صارت كأن لم تكن، وقبل حدوثها كان العقد لازما له في الأصل، بجميع الثمن، فكذلك بعد فواتها.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كاتب البيوع، 6/ 84:
ولذا قال في المحيط: اشترى شاة حاملا، فولدت عند البائع، ولم تنقصها الولادة لا خيار للمشتري.
وفي تبيين الحقائق لعثمان بن علي الزيلعي، كتاب البيوع، باب التولية 4/ 78:
ولهذا لو حدث بالمبيع عيب قبل القبض، لا يسقط شيء من الثمن غير أن المشتري يتخير بين أخذه بجميع الثمن، أو تركه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:517
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)