بھائی کے دروازے پر جانے کے ساتھ طلاق کو معلق کرنا:
سوال:
ہم اخیافی بھائیوں کے درمیان کسی گھریلوں مسائل پر تکرار ہوا، اس دوران میری بہن اور بہنوئی بھی موجود تھے، تو وہ بھی اس میں شامل ہوگئے اور اچھا خاصا جھگڑا ہوا، اس جھگڑے کے دوران میری بہن کو اس کے شوہر نے کہا کہ اگر تو ان بھائیوں کے دروازے پر گئی، تو میرا تیرا تعلق ختم ہوگا، اور اس نے یہ بات صرف بیوی کے اپنے سگے بھائیوں کے بارے میں کہی تھی، جبکہ وہ میری اخیافی بہن ہے، خاوند نے کہا کہ تیرے گھر ہر وقت آسکتی ہے، لیکن اپنے سگے بھائیوں کے گھر بالکل نہیں جائے گی، اگرچہ ان کی ماں مری پڑی ہو۔
اب سوال یہ ہے کہ ہم نے گھر تو الگ کر دئیے، لیکن جب یہ بہن میری گھر آتی ہے، تو ان کے دروازے کے سامنے سے گزرتی ہے، تو کیا اس گزرنے سے میرے سالے نے جو جملہ کہا ہے (کہ میرا تیراتعلق ختم ہوگا) اس پر کچھ اثر پڑے گا یا نہیں؟
جواب:
مذکورہ صورت میں شوہر کا اپنی بیوی کو یہ کہنا کہ ’’اگر تو اپنے بھائیوں کے دروازے پر گئی، تو میرا تیرا تعلق ختم‘‘ ان الفاظ سے عرف عام میں گھر میں داخل ہونا مراد ہوتا ہے، نہ کہ دروازے کے سامنے سے گزرنا، لہذا سگے بھائیوں کے دروازے کے سامنے سے گزرنے سے طلاق واقع نہیں ہوگی۔
حوالہ جات:
1. العناية لحمد بن محمد البابرتي، كتاب الطلاق، باب الأيمان في الطلاق 4/ 116:
(وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل: أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق، وهذا بالاتفاق لأن الملك قائم في الحال، والظاهر بقاؤه إلى وقت الشرط) لأن الأصل بقاء الشيء على ما كان، وهو استصحاب الحال.
3. بداية المبتدي لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الطلاق، فصل في المشئية 1/ 74:
وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل: أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق، ولا تصح أضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا، أو يضيفه إلى ملك.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:512
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-01
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)