عورت کا روزہ کی حالت میں اپنی شرمگاہ میں تر انگلی ڈالنا:
سوال:
روزہ کے حالت میں کوئی عورت تر انگلی اپنی شرمگاہ میں داخل کرے، تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا یا نہیں، اگر فاسد ہوتا ہو تو قضاء اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے؟
جواب:
اگر کوئی کوئی روزہ کی حالت میں تر انگلی اپنی شرمگاہ میں دا خل کرے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا، جبکہ روزہ سے ہونا یاد ہو، البتہ اس روزہ کی صرف قضاء لازم ہے، کفارہ نہیں، تاہم یہ حکم فرج داخل یعنی شرمگاہ کے اندرونی حصہ سے متعلق ہے، اگر شرم گاہ کے اوپر والے حصہ میں تر انگلی ڈالی ہو تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصوم 4/ 424:
(أو أدخل أصبعه اليابسة فيه) أي: دبره أو فرجها ولو مبتلة فسد.
قال ابن عابدين تحت قوله: (ولو مبتلة فسد) لبقاء شيء من البلة في الداخل، وهذا لو أدخل الأصبع إلى موضع المحقنة، كما يعلم مما بعده، قال: ومحله إذا كان ذاكرا للصوم وإلا فلا فساد، كما في الهندية عن الزاهدي.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة، باب الاستنجاء بحجر منق 1 /253:
ويحترز من دخول الأصبع المبتلة، كل ذلك يفسد الصوم، وفي كتاب الصوم من الخلاصة: إنما يفسد إذا وصل إلى موضع المحقنة، وقلما يكون ذلك.
3. الفتاوى الهنديه للجنة العلماء، كتاب الصوم1/ 204:
ولو أدخل أصبعه في استه، أو المرأة في فرجها لا يفسد، وهو المختار إلا إذا كانت مبتلة بالماء، أو الدهن، فحينئذ يفسد لوصول الماء، أو الدهن، هكذا في الظهيرية.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:502
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-31
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)