دور دراز کے رشتہ داروں کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنا:
سوال:
جنازہ کو دور کے رشتہ داروں کے آنے تک مؤخر کرنا شرعاً کیسا ہے؟
جواب:
احادیثِ مبارکہ میں میت کو جلدی دفنانے کی تاکید آئی ہے، لہذا میت کو غسل دینے اور تجهيز وتکفین کے انتظامات مكمل هونے کے بعد نماز جنازہ میں جلدی کرنا مسنون ہے، شرعی عذر یا قانونی مجبوری کے بغیر نمازِ جنازہ میں تاخیر کرنا خواہ کسی بھی مقصد کے لیے ہو مکروہ ہے، لہذا دور دراز کے رشتہ داروں کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنا خلافِ سنت ہے۔
حوالہ جات:
1. صحيح البخاري، كتاب الجنائز، باب السرعة بالجنازة، الرقم: 1315:
عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبيﷺ قال: أسرعوا بالجنازة فإن تك صالحة، فخير تقدمونها إليه، وإن تك سوى ذلك، فشر تضعونه عن رقابكم.
2. الدر المختار للحصکفي، كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة 3/ 160:
(ويسرع بها بلا خبب) أي: عدو سريع، ولو به كره، (وکرہ تأخير صلاته، ودفنه ليصلي عليه جمع عظيم بعد صلاة الجمعة) إلا إذا خيف فوتها بسبب دفنه.
3. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الجنائز، فصل: السلطان أحق بصلاته 2/ 335:
والأفضل أن يعجل بتجهيزه كله من حين يموت، ولو مشوا به بالخبب كره؛ لأنه ازدراء بالموت وإضرار بالمتبعين، وفي القنية: ولو جهز الميت صبيحة يوم الجمعة، يكره تأخير الصلاة ودفنه ليصلي عليه الجمع العظيم بعد صلاة الجمعة، ولو خافوا فوت الجمعة بسبب دفنه يؤخر الدفن.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:482
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-31
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)