@123نذر کاکام پورا ہونے سے پہلے منت مانی ہوئی رقم کسی کو دینا
سوال:
ایک آدمی نے کہا یعنی نذر مان لی کہ اگر فلان کام ہوجائے تو میں ایک ہزار(1000) روپے اللہ کے نام پر دوں گا، اور اب ان کا کام نہیں ہوا، اور وہ ایک ہزار (1000) روپے اللہ تعالیٰ کے نام پر دینا چاہتا ہے، تو کیا کام ہونے سے پہلے ان کا یہ ذمہ فارغ ہو جائے گا، اور ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ نذر کو اگرکسی شرط کے ساتھ معلق کرے، تو جب تک وہ شرط پوری نہ ہو، تو اس پر نذر پورا کرنا لازم نہیں، لہذا مذکورہ صورت میں کام پورا ہونے سے پہلے اگر یہ رقم کسی کو منت پورا کرنے کے لیے دے دے، تو یہ اس کی طرف سے نفلی صدقہ شمار ہوگا، اور جب کام پورا ہوجائے گا، تو اس پر دوبارہ یہ رقم ادا کرنا واجب ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في بدائع الصنائع للكاساني، كتاب النذر، فصل في حكم النذر 5/ 93:
وإن كان معلقا بشرط نحو أن يقول: إن شفى الله مريضي … أتصدق بدرهم، ونحو ذلك فوقته وقت الشرط … ولو فعل ذلك قبل وجود الشرط يكون نفلا؛ لأن المعلق بالشرط عدم قبل وجود الشرط، وهذا لأن تعليق النذر بالشرط هو إثبات النذر بعد وجود الشرط كتعليق الحرية بالشرط، إثبات الحرية بعد وجود الشرط، فلا يجب قبل وجود الشرط؛ لانعدام السبب قبله، وهو النذر، فلا يجوز تقديمه على الشرط؛ لأنه يكون أداء قبل الوجوب، وقبل وجود سبب الوجوب، فلا يجوز كما لا يجوز التكفير قبل الحنث؛ لأنه شرط أن يؤديه بعد وجود الشرط، فيلزمه مراعاة شرطه.
وفي المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، فصل في النذر 2/ 400:
إذا علق النذر بالصوم بالشرط، وأداه قبل وجود الشرط، لا يجوز إجماعا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:368
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)