@123جدہ میں رہنےوالے ملازم کےلیےطوافِ وداع کاحکم
سوال:
ايک شخص جده میں ملازم ہے، بیس سال سے جدہ میں رہتا ہے، تو یہ شخص حج سے فارغ ہونے کے بعد جدہ واپس جارہا ہے، تو اس پر طوافِ وداع واجب ہے یا نہیں؟
جواب:
جو لوگ کسی میقات کے باہر سے آتے ہیں ان کے لیے تو طوافِ وداع واجب ہے لیکن جو لوگ میقاتوں کے اندر رہتے ہیں ان کے لیے طوافِ وداع مستحب ہے، لہذا مذکورہ صورت میں جدہ میں رہائش پذیر شخص کے لیے طوافِ وداع کرنا مستحب ہے۔
حوالہ جات:
لما في غنية الناسك لمحمد حسن بن مكرم شاه المهاجر المكي، باب طواف الصدر
هو واجب على كل حاج آفاقي مفرد أو قارن أو متمتع بشرط كونه مدركا مكلفا غير معذور، فلا يجب على معتمر، ولا على أهل مكة، ومن أقام بها قبل حل النفر الأول وأهل الحرم والحل والمواقيت … إلا أنه يندب لأهل مكة، ومن في حكمهم، كما في الدرر والنهر وغيرهما، ومعنى قولهم: ومن أقام بها أي: نوى الإقامة الأبدية بها، واتخذها دارا … ولا يسقط عنه هذا الطواف بنية الإقامة ولو سنين، ويسقط بنية الاستيطان بمكة، أو بما حولها، قبل حل النفرا الأول.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:469
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)