نماز فجر کامستحب وقت:
سوال:
فجر کی نماز طلوع شمس سے کتنے منٹ پہلے پڑھنا افضل ہے ؟
جواب:
فجر کی نماز اسفار میں یعنی خوب روشنی میں پڑھنا مستحب ہے، تاہم نماز کا وقت ختم ہونے سے اتنی دیر پہلے پڑھی جائے کہ اگر کسی وجہ سے نماز فاسد ہو جائے تو وقت کے اندر اندر مسنون قرأت کے ساتھ نماز کا اعادہ کیا جاسکے، اور یہ دونوں کام تب ہی ہوسکتے ہیں کہ فجر کی نماز طلوع آفتاب سے تقریبا 30 سے40 منٹ پہلے شروع کردی جائے اور طلوع آفتاب سے تقریبا 15، 20 منٹ پہلے مکمل کرلی جائے۔
حوالہ جات:
1. شرح سنن أبي داود لبدر الدين العيني، كتاب الصلاة، باب في وقت الصبح 2/ 295:
عن رافع بن خديج قال قال رسول الله ﷺ : أصبحوا بالصبح، فإنه أعظم لأجوركم، أو أعظم للأجر.
قال العيني تحت قوله: أصبحوا بالصبح أي نوروا به، وبه استدل أصحابنا على أن الإسفار بالصبح أفضل.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، مطلب: في طلوع الشمس من مغربها 2/ 30:
(والمستحب) للرجل (الابتداء) في الفجر (بإسفار، والختم به) وهو المختار بحيث يرتل أربعين آية، ثم يعيده بطهارة لو فسد.
3. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الصلاة، بيان الأوقات المستحبة 1/ 322:
وأما بيان الأوقات المستحبة: فالسماء لا تخلو إما إن كانت مصحية، أو مغيمة، فإن كانت مصحية، ففي الفجر المستحب آخر الوقت، والإسفار بصلاة الفجر أفضل من التغليس بها في السفر والحضر والصيف والشتاء، في حق جميع الناس إلا في حق الحاج بمزدلفة، فإن التغليس بها أفضل في حقه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:443
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)