قعدۂ اخیرہ میں بیٹھنے کی فرض مقدار:
سوال:
قعدۂ اخیرہ میں بیٹھنے کی فرض کی مقدار کیا ہے؟
جواب:
قعدۂ اخیرہ میں بقدرِ تشہد، یعنی ”التحيات للہ تا عبدہ ورسوله “ صحیح تلفظ کےساتھ پڑھنے کی مقدار بیٹھنا فرض ہے، خواہ تشہد پڑھے یا نہ پڑھے؛ کیونکہ تشہد کا پڑھنا فرض نہیں بلکہ واجب ہے۔
حوالہ جات:
1. الحلبي الكبير لإبراهيم الحلبي، كتاب الصلاة، فصل في فرائض الصلاة، ص: 253 :
وقدر الفرض في القعدة هو القعود مقدار أدنى قراءة التشهد، وهو أسرع ما يكون مع تصحيح الألفاظ؛ لقوله عليه الصلاة والسلام: إذا قلت هذا، أو فعلت هذا، فقد تمت صلاتك.
2. الفتاوى التاتارخانية لعالم بن علاء الهندي، كتاب الصلاة، فصل في القعدة الأخيرة 2/ 128:
وقدر الفرض فیھا مقدار قراءة التشهد، وفي المنافع: وهو إلى قوله: عبده ورسوله، وقيل: القدر المفروض ما يأتي فيه بكلمة الشهادتين، والأول أصح.
3.الجوهرة النيرة لأبي بكر الحدادي، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة 1/ 135:
(فرائض الصلاة ستة) … قوله: (والقعدة في آخر الصلاة مقدار التشهد) أي من قوله: التحيات إلى عبده ورسوله، هو الصحيح.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:441
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)