@123بیوی کودورانِ زنا قتل کرناکیساہے؟
سوال:
کسی نے اپنی بیوی کو کسی مرد کیساتھ زنا کرتے ہوئے دیکھا، غصہ میں آکر اپنی بیوی اور زانی کو قتل کر دیا، تو اس قاتل سے قصاص لیا جائے گا یا نہیں؟
جواب:
واضح رہےکہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کوکسی مرد کے ساتھ زنا کی حالت میں دیکھے جبکہ زناعورت کی مرضی سے ہورہی ہواوراسی حالت میں دونوں کوقتل کردے، تویہ قتل ہدر ہے یعنی قاتل پرکسی قسم کا ضمان واجب نہیں، لیکن اگرعین زنا کی حالت میں نہ دیکھا ہو، بلکہ بعد میں معلوم ہوا کہ فلاں مرد نے میری بیوی سے زنا کیا ہے، تو ان کو قتل کرنا جائز نہیں، بلکہ ان کو حکومت کے حوالہ کیا جائے گا، یا پنچائیت بناکر اس کے ذریعے انکو کوئی مناسب سزادی جائے گی۔
حوالہ جات:
لما في رد المختار لابن عابدين، باب التعزير، مطلب يكون التعزير بالقتل 4/ 63:
رجل رأى رجلا مع امرأة يزني بها، أو يقبلها، أو يضمها إلى نفسه، وهي مطاوعة، فقتله، أو قتلهما، لا ضمان عليه.
وفي البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الحدود، فصل في التعزير 5/ 45:
وفي المنية رأى رجلا مع امرأته، وهو يزني بها أو مع محرمه، وهما مطاوعتان، قتل الرجل والمرأة جميعا.
وفي الفتاوى الهندية للجنة علماء، كتاب الحدود، الباب السابع في حد القذف والتعزير 2/ 167:
سئل الهندواني رحمه الله تعالى: عن رجل وجد مع امرأته رجلا أيحل له قتله؟ قال: إن كان يعلم أنه ينزجر عن الزنا بالصياح والضرب بما دون السلاح لا يحل، وإن علم أنه لا ينزجر إلا بالقتل، حل له القتل، وإن طاوعته المرأة حل له قتلها أيضا، كذا في النهاية.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:468
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)