@123سنتیں گھر میں پڑھنا افضل ہے یا مسجد میں؟
سوال:
ایک شخص فرض نماز مسجد میں ادا کرتا ہے، لیکن سنت گھر میں ادا کرتا ہے، تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ یا سنت کو بھی مسجد میں ادا کیا جائے؟
جواب:
واضح رہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سنن ونوافل گھروں میں پڑھنے کی ترغیب فرمائی ہے اور خود آپ ﷺ کا معمول بھی یہی تھا، اس لیے نمازوں کی سنتیں گھر میں پڑھنا افضل ہے، البتہ اگر گھر جاکر سنتیں چھوٹ جانے کا اندیشہ ہو، یا گھر میں مسجد کی بنسبت خشوع وخضوع کم ہو، تو ایسی صورت میں سنت ونوافل مسجد ہی میں پڑھنا بہتر ہے ۔
حوالہ جات:
لما في صحيح البخاري، كتاب التهجد، باب التطوع في البيت، الرقم: 1187:
عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله ﷺ: اجعلوا في بيوتكم من صلاتكم، ولا تتخذوها قبورا.
وفي الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل 2/ 563:
والأفضل في النفل غير التراويح المنزل إلا لخوف شغل عنها، والأصح أفضلية ما كان أخشع وأخلص.
قال ابن عابدين تحت قوله: (والأفضل في النفل إلخ) شمل ما بعد الفريضة وما قبلها؛ لحديث الصحيحین: عليكم بالصلاة في بيوتكم، فإن خير صلاة المرء في بيته إلا المكتوبه … وحيث كان هذا أفضل يراعي مالم يلزم منه خوف شغل عنها لو ذهب لبيته، أو كان في بيته ما يشغل باله ويقلل خشوعه، فيصليها حينئذ في المسجد؛ لأن اعتبار الخشوع أرجح.
وفي الحلبي الكبير لإبراهيم الحلبي، فصل في سنن الوضوء، ص: 346:
وأما سنن التي بعد الفريضة، فإنه إن تطوع بها في المسجد، فحسن، وتطوعه بها في البيت أفضل، وهذا غير مختص بما بعد الفريضة، بل جميع النوافل ما عدا التراويح.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:442
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)