123@رشتہ داروں کے لیے دوسرے شہر میں زکوٰۃ بھیجنا
سوال:
اپنے آس پاس کے غریب لوگوں کے بجائے کسی دوسرے شہر میں رشتہ دار کے لیے زکوۃ کی رقم بھیجنا کیسا ہے جبکہ وہ مستحق زکوٰۃ بھی ہوں۔
جواب:
بلا وجہ ایک شہر کی زکوٰۃ دوسرے شہر میں منتقل کرنا اگرچہ مکروہ ہے، لیکن اگر کسی کے رشتہ دار دوسرے شہر میں ہوں اور مستحق زکوٰۃ ہوں تو ان کو زکوٰۃ دینا بہتر ہے بنسبت اپنے علاقے کے غرباء کے؛ کیونکہ اس میں دو اجر ہیں ایک زکوٰۃ کی ادائیگی کا اور دوسرا رشتہ دار کے ساتھ صلہ رحمی کا۔
حوالہ جات:
لما في الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة، باب مصارف الزكاة 1/ 209:
و يكره نقل الزكاة من بلد إلى بلد إلا أن ينقلها الإنسان إلى قرابة أو إلى قوم هم أحوج إليها من أهل بلده، ولو نقل إلى غير هم أجزأه وإن كان مكروها.
وفي المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الزكاة، الفصل الثامن: من يوضع فيه الزكاة 3/ 221:
وعن أبي حنيفة رحمه الله تعالى في بعض روايات النوادر أنه إنما يكره الإخراج إلى بلدة أخرى إذا كان الإخراج في حينها، بأن أخرجها بعد حولان الحول، فأما إن كان الإخراج قبل حينها فلابأس به، هذا إذا لم يكن فقراء بلدة أخرى ذوي قرابة منه.
وفي تبيين الحقائق لزيلعي،كتاب الزكاة، باب المصرف 1/ 305:
(وكره نقلها إلى بلد آخر لغير قريب وأحوج) أي كره نقل الزكاة إلى بلد آخر لغير قريب ولغير كونهم أحوج فإن نقلها إلى قرابته أو إلى قوم هم إليها أحوج من أهل بلده لا يكره.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:446
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)