@123ٹال مٹول کرنےوالےقرض دارسےچپکےسےاپنا قرضہ وصول کرنا
سوال:
اگر کسی کا دوسرے پر قرض ہو، اور وہ مقروض اسے وہ قرض کی رقم نہیں دیتا، اور قرض دہندہ اس مقروض کا مال چپکے سے لے کر اور اس مال سے اپنا قرض سے وصول کرتا ہو، جبکہ مقروض کو کوئی خبر نہ ہو، تو قرض دہندہ کا ایسا کرنا شرعا جائز ہے؟
جواب:
اگر مقروض قرض کی ادائیگی کی استطاعت رکھتے ہوئے بھی قرضہ کی ادائیگی میں تاخیر کر رہا ہو تو اس سے کسی بھی مناسب طریقے سے اپنا قرضہ وصول کرلینا جائز ہے، اگرچہ مقروض اس پر راضی نہ ہو۔
حوالہ جات:
لما في البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الدعوى 7/ 192:
رب الدين إذا ظفر من جنس حقه من مال المديون على صفته، فله أخذه بغير رضاه، ولا يأخذ خلاف جنسه، كالدراهم والدنانير.
وفي رد المختار لابن عابدين، كتاب الدعوى، مطلب حادثة الفتوى 7/ 192:
رب الدين إذا ظفر من جنس حقه من مال المديون على صفته، فله أخذه بغير رضاه، ولا يأخذ خلاف جنسه، كالدراهم والدنانير.
وفي مجمع الضمانات لأبي محمد غانم الحنفي 1/ 459:
رب الدين إذا ظفر بجنس حقه من مال المديون على صفته، فله أخذه بغير رضاه، ولا يأخذ الجيد بالرديء، وله أخذ الرديء بالجيد، ولا يأخذ خلاف جنسه، كالدراهم بالدنانير.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:452
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)