@123قرآن مجیدختم کروانےکی نذرماننا
سوال:
ایک شخص نے نذر مانی کہ اگر میرا بیٹا صحت یاب ہو جائے تو دس حفاظ کرام سے ایک قرآن مجید ختم کراؤں گا، اور دل میں یہ بھی ہے کہ ان کو کھانا بھی کھلاؤں گا، تو اب بیٹا صحت یاب ہوگیا، تو قرآن مجید یہ شخص خود پڑھے گا، یا حفاظ کرام سے پڑھوائے گا، اور کھانا کھلانا بھی واجب یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ نذرکسی ایسی عبادت کی درست ہے جس عبادت کی جنس سے کوئی فرض یا واجب ہو، جبکہ قرآن مجید دوسروں سے پڑھوانا بطورِ عبادت نہ فرض ہے نہ واجب، لہٰذا مذکورہ صورت میں بیٹے کی صحت یاب ہونے پر حفاظ کرام سے قرآن مجید کا ختم کرانا واجب نہیں ہے، اور کھانا کھلانے کا صرف دل میں ارادہ تھا لیکن زبان سے نہیں کہا تھا، اس لیے کھانا کھلانا بھی واجب نہیں ہے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الأيمان 3/ 736:
(ولم يلزم) الناذر (ما ليس من جنسه فرض كعيادة مريض وتشييع جنازة ودخول مسجد) ولو مسجد الرسول صلى الله عليه وسلم أو الأقصى ؛لأنه ليس من جنسها فرض مقصود وهذا هو الضابط، كما في الدرر.
وفي درر الحكام شرح غرر الأحكام، باب الاعتكاف 1/ 212:
أقول: والنذر لا يكون إلا باللسان، ولو نذر بقلبه لا يلزمه بخلاف النية ؛ لأن النذر عمل اللسان، والنية المشروعة انبعاث القلب على شأن أن يكون لله تعالى.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:454
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)