@123گناہ کا کام کرنےپرطلاق کومعلق کرنا
سوال:
گل زرین کی منگنی میں نکاح بھی ہوا، اور یہ صاحب سعودی عرب چلا گیا، بعد میں فون پر اپنی بیوی کو کہا کہ “اگر میں نے شب زفاف کے رات آپ کے ساتھ وطی فی الدبر نہیں کی تو تو مجھ پر طلاق ہے” اور اس نے شب زفاف میں بیوی کے ساتھ دبر میں وطی نہیں کیا، تو اس صاحب کی بیوی پر طلاق واقع ہوئی ہے، یا نہیں؟
جواب:
مذكوره صورت میں گل زرین کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے، اور طلاق رجعی کا حکم یہ ہے کہ عدت کے اندر اندر اگر شوہر رجوع کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔
حوالہ جات:
لما في الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الطلاق، فصل في المشيئة 1/ 251:
وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط، مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق وهذا بالاتفاق.
وفي الفتاوي الهندية للجنة العلماء، كتاب الطلاق، الباب الرابع في الطلاق بالشرط 1/ 420:
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا، مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق.
وفي اللباب في شرح الكتاب، لعبد الغني الميداني، كتاب الطلاق 3/ 46:
وإن أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط، مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:429
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)