@123دو طلاق صریح کےبعدرجوع کا حکم
سوال:
ایک شخص نے بیوی کو دو طلاقیں صریح دی، اب عدت کے دوران کیا اپنی بیوی سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں، اور رجوع کا کیا طریقہ ہوگا؟
جواب:
مذکورہ صورت میں عدت کے دوران رجوع کرسکتا ہے، تاہم رجوع کےبعد شوہر صرف ایک طلاق کا مالک ہوگا، اور رجوع کا طریقہ یہ ہے، کہ شوہر زبان سے کہہ دے، کہ میں نے اپنی بیوی سے رجوع کرلیا، ایسا ہی میاں بیوی کے تعلقات قائم کرنے سے بھی رجوع ہوجاتا ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ دو مردوں کو گواہ کو بناکر ان کے روبرو زبان سے رجوع کرلے۔
حوالہ جات:
لما في اللباب في شرح الكتاب لعبد الغني الميداني، كتاب الرجعة 3/ 54:
إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية، أو تطليقتين، فله أن يراجعها في عدتها، رضيت بذلك، أو لم ترض، والرجعة أن يقول: راجعتك، أو راجعت امرأتي، أو يطأها، أو يقبلها، أو يلمسها بشهوة، أو أن ينظر إلى فرجها بشهوة، ويستحب أن يشهد على الرجعة شاهدين، فإن لم يشهد صحت الرجعة.
وفي الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب النكاح، باب الرجعة 2/ 6:
وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية، أو تطليقتين، فله أن يراجعها في عدتها، رضيت بذلك، أو لم ترض،والرجعة أن يقول: راجعتك، أو راجعت امرأتي، وهذا صريح في الرجعة، ولا خلاف فيه بين الأئمة.قال: أو يطأها، أو يقبلها، أو يلمسها بشهوة، أو ينظر إلى فرجها بشهوة، وهذا عندنا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:426
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)