@123مریض کےلیےخون خریدنا
سوال:
کیا انسانی خون کی خرید وفروخت جائزہے؟ اور اگر کسی مریض کو بغیر پیسوں کے خون نہ مل رہا ہوں، تو کیا اس کے لیے خون خریدنا جائز ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ بوقتِ ضرورت جان بچانے کے لیے انسانی خون دینا جائز ہے، مگر خون کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے، اگر کسی مریض کو اشد ضرورت ہو اور اس کو پیسوں کے بغیر خون نہ مل رہا ہو، تو اس کے لیے خریدنے کی گنجائش ہے، لیکن بیچنے والا بہر حال گناہ گار ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في ملتقي الأبحر لإبراهيم الحلبي، كتاب البيوع، باب البيع الفاسد 1/ 77:
بيع ما ليس بمال، والبيع به باطل، كالدم، والميتة، والحر.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب البيوع، باب البيع الفاسد 5/ 433:
ولم ينعقد بيع ما ليس بمال متقوم، كبيع الحر، والمدبر المطلق، وأم الولد، والمكاتب … والميتة، والدم.
وفي فتح باب العناية لملا علي القاري، كتاب البيوع، فصل: في البيع الصحيح والباطل، والفاسد، والمكروه 4/ 113:
(بطل بيع ما ليس بمال) سواء كان ثمنا أو مثمنا ؛ لانعدام ركن البيع، وهو مبادلة المال بالمال (كالدم والميتة).
وفي العناية شرح الهداية للبابرتي، كتاب البيوع، باب البيع الفاسد 6/ 425:
ونجس العين لا يجوز بيعه إهانة له، ويجوز الانتفاع به للخرز للضرورة ؛ لأن غيره لا يعمل عمله. فإن قيل: إذا كان كذلك وجب أن يجوز بيعه. أجاب بأنه يوجد مباح الأصل، فلا ضرورة إلى بيعه، وعلى هذا قيل: إذا كان لا يوجد إلا بالبيع، جاز بيعه، لكن الثمن لا يطيب للبائع، وقال أبو الليث: إن كانت الأساكفة لا يجدون شعر الخنزير إلا بالشراء، ينبغي أن يجوز لهم الشراء.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:413
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)