@123جمعہ اور عیدین کے موقع پر قبروں کی زیارت کرنا
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض حضرات جمعہ اور عیدین کے دنوں اپنے رشتہ داورں وغیرہ کے قبروں کی زیارت کے لیے جاتے ہیں، شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
چونکہ زیارت قبور سے آخرت کے یاد آتی ہے اس لیے کبھی کبھار قبرستان جانا بہتر ہے، لہذا جمعہ اور عیدین کے دنوں قبرستان جانے میں مضا ئقہ نہیں، لیکن اگر ان ایام میں لوگ قبرستان جانے کو زیادہ اہمیت دیتے ہوں یا باعث اجر سمجھتے ہو، تو پھر ان ایام میں قبرسان جانے سے گریز کرنا چاہیے۔
حوالہ جات:
وفي صحيح المسلم، باب إستئذان النبي صلى الله عليه وسلم، الرقم: 106
عن محارب بن دثار، عن ابن بريدة، عن أبيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها، ونهيتكم عن لحوم الأضاحي فوق ثلاث، فأمسكوا ما بدا لكم، ونهيتكم عن النبيذ إلا في سقاء، فاشربوا في الأسقية كلها، ولا تشربوا مسكرا.
وفي الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة 2/ 242:
(ولا بأس بنقله قبل دفنه… وبزيارة القبور)،قال ابن عابدين تحت قوله: ( وبزيارة القبور) أي: لا بأس بها، بل تندب كما في البحر عن المجتبى، فكان ينبغي التصريح به للأمر بها في الحديث المذكور كم الإم وتزا في كل أسبوع كما في مختارات النوازل، قال في شرح لباب المناسك: إلا أن الأفضل يوم الجمعة، والسبت، والاثنين، والخميس، فقد قال محمد بن واسع: الموتى يعلمون بزوارهم يوم الجمعة، ويوما قبله ويوما بعده، فتحصل أن يوم الجمعة أفضل.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب زيارة القبور 2/ 342:
قال في البدائع: ولا بأس بزيارة القبور والدعاء للاموات إن كانوا مؤمنين من غير وطئ القبور؛ لقوله صلى الله عليه وسلم: إني كنت نهيتكم عن زيارة القبور ألا فزوروها،ولعمل الأمة من لدن الرسول صلى الله عليه وسلم إلى يومنا هذا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:366
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-25
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)