کسی مستحق زکوٰۃ کو قرضہ کی ادائیگی کے لیے مال حرام دینا کیسا ہے؟:
سوال:
کسی کے پاس حرام مال ہو، اور وہ کسی غریب مقروض کو وہ مال دے د ے کہ اس سے قرضہ ادا کردیں، پھر قرضخواہ اس مال کو خود استعمال کرے، تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
مال حرام کا حکم یہ ہے کہ اگر اس کا مالک معلوم ہو، تواس تک پہنچانا ضروری ہے، اگر مالک معلوم نہ ہو، تو مالک کی طرف سے بغیر نیتِ ثواب کے صدقہ کرنا ضروری ہے، لہٰذا مذکورہ صورت میں اگر اس مال حرام کا مالک معلوم نہیں، تو مقروض کو دینا جائز ہے، پھر مقروض اگر اس سے اپنا قرضہ ادا کردے، تو قرضخواہ کے لیے اس کا استعمال درست ہے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب البيوع، مطلب فيمن ورث مالا حراما 5/ 99:
مطلب فيمن ورث مالا حراما … والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم وإلا، فإن علم عين الحرام لا يحل له، ويتصدق به بنية صاحبه، وإن كان مالا مختلطا مجتمعا من الحرام، ولا يعلم أربابه، ولا شيئا منه بعينه، حل له حكما، والأحسن ديانة التنزه عنه.
2. الموسوعة الفقهية لكبار العلماء،كسب، الكسب الخبيث ومصيره 34/ 245:
والواجب في الكسب الخبيث تفريغ الذمة، والتخلص منه برده إلى أربابه، إن علموا، وإلا إلى الفقراء، قال النووي نقلا عن الغزالي: إذا كان معه مال حرام، وأراد التوبة والبراءة منه، فإن كان له مالك معين وجب صرفه إليه أو إلى وكيله، فإن كان ميتا وجب دفعه إلى وارثه، وإن كان لمالك لايعرفه، ويئس من معرفته… وإلا يتصدق به على فقير أو فقراء… وإذا دفعه إلى الفقير لا يكون حراما على الفقير، بل يكون حلالا طيبا، وله أن يتصدق به على نفسه وعياله، إذا كان فقيرا؛ لأن عياله إذا كانوا فقراء، فالوصف موجود فيهم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:439
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-2۵
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)