@123 شیر خوار بچےکی قے کا حکم
سوال:
کیا شیر خوار بچےکا قے بدن یا کپڑے پر لگ جائے، تواس کے ساتھ نماز ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب:
قے چاہیے بالغ کی ہو یا شیر خوار بچے کی اگر منہ بھر کر ہو تو ناپاک ہے، لہذا ایک درہم يا ہاتھ کی ہتھیلی کے گہراؤ کے برابر یا اس سے زیادہ مقدار کپڑوں یا بدن پر لگ جائے تو دھوئے بغیر نما ز نہ ہوگی، اور اگر قے منہ بھر کر نہ ہو یا بچہ دودھ نگلے بغیر ہی واپس نکال دے، تووہ ناپاک نہیں ہے۔
حولہ جات:
لما في رد المحتار لابن عابدين ، كتاب الطهارة، باب الأنجاس 1/309:
وفي الفتح:صبي ارتضع ثم قاء فأصاب ثياب الأم إن كان ملء الفم فنجس، فإذا زاد على قدر الدرهم منع.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة، باب نواقض الوضوء 1/36:
قال الحسن: إذا تناول طعاما، أو ماء ثم قاء من ساعته لا ينقض؛ لأنه طاهر حيث لم يستحل، وإنما اتصل به قليل القيء، فلا يكون حدثا فلا يكون نجسا، وكذا الصبي إذا ارتضع وقاء من ساعته، وصححه في المعراج وغيره.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:365
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-25
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)