@123گائے ،بھینس میں زکات کس طرح ادا کرے؟
سوال:
میرے پاس گائے بھینس ہے، جن کی تعداد تئیس (23) تک پہنچ چکی ہے، اور ان میں تین ایسی ہيں، جن کے پاس بچے بھی ہيں، اب اس صورت میں کتنی زکوٰۃ لازم ہیں؟
جواب:
مذکورہ بھینس اور گائیوں میں زکوٰۃ فرض نہیں، کیونکہ مذکورہ جانوروں کے نصاب کی کم سےکم مقدار تیس (30) ہے، البتہ اگر یہ گائے اور بھینس تجارت کی غرض سے رکھے گئے ہوں، تو یہ مال تجارت کے حکم میں ہوں گے، جن کے قیمت اگر بقدر نصاب ہو، تو سال گزرنے پر اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی۔
حوالہ جات:
لما في البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الزكاة، باب صدقة البقر 2/ 231:
(باب صدقة البقر) … في ثلاثين بقرا تبيع ذو سنة أو تبيعة، وفي أربعين مسن ذو سنتين أو مسنة، وفيما زاد بحسابه إلى ستين، ففيها تبيعان، وفي سبعين مسنة وتبيع، وفي ثمانين مسنتان.
وفي الدر المختار للحصكفي،كتاب الزكاة، باب زكاة البقر 3/ 241:
(نصاب البقر، والجاموس) ولو توالدا من وحش وأهلية، بخلاف عكسه، ووحشي بقر وغنم، وغيرهما، فإنه لا يعد في النصاب (ثلاثون سائمة) غير مشتركة (وفيها تبيع)؛ لأنه يتبع أمه (ذو سنة) كاملة (أو تبيعة) أنثاه (وفي أربعين مسن ذو سنتين، أو مسنة،
وفي المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الزكاة 2 /254:
قال: وليس في أقل من ثلاثين من البقر صدقة، فإن كانت ثلاثين سائمة، ففيها تبيع أو تبيعة، وهي التي تمت له سنة، وطعن في الثانية.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:360
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)