@123دوران سال حاصل شدہ مال پر زکوۃ کا حکم
سوال:
زید نے تجارت کی غرض سے کوئی پلاٹ خریدا ہے، اور اس کے پاس پہلے سے نصاب کے بقدر سرمایہ موجود ہے، اب اس سرمایہ کا سال مکمل ہونے کے بعد پلاٹ کی خریداری کے چھ ماہ گزر گئے، تو کیا اس سرمایہ کی زکوۃ ادا کرتے وقت پلاٹ کی زکوۃ بھی دینی ہوگی یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ سال کے اول اور آخر میں بقدرِ نصاب سرمایہ ہونا ضروری ہے، اگر سال کے بیچ میں سرمایہ کم ہو جائے، تو اس کی وجہ سے نصاب پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ایسے ہی اگر بیچ ميں مزید سرمایہ مل جائے، تو اس پر سال گزرنا شرط نہیں، لہذا مذکورہ صورت میں دیگر مالِ زکوۃ کے ساتھ پلاٹ کی قیمت پر بھی زکوۃ فرض ہوگی، اگرچہ اس پر سال نہ گزرا ہو۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الزكاة، باب زكاة الغنم 3/ 254:
(والمستفاد) ولو بهبة، أو إرث (وسط الحول، يضم إلى نصاب من جنسه) فيزكيه بحول الأصل.
وفي بدائع الصنائع للكاساني،كتاب الزكاة، بيان ما يقطع الحول وما لا يقطع 2/ 99:
ولكن هذا الشرط يعتبر في أول الحول، وفي آخره، لا في خلاله، حتى لو انتقص النصاب في أثناء الحول، ثم كمل في آخره، تجب الزكاة.
وفي تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الزكاة، باب زكاة المال 1/ 280:
قال رحمه الله: (ونقصان النصاب في الحول لا يضر إن كمل في طرفيه)، أي إذا كان النصاب كاملا في ابتداء الحول وانتهائه، فنقصانه فيما بين ذلك لا يسقط الزكاة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:408
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-25
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)