دریامیں لا وارث لاش ملنے کا حکم:
سوال:
بہتے دریا سے نکالی گئی لاش پر مسلمانوں کی کوئی علامت موجود نہ ہو، تو ایسی صورت میں نمازِ جنازہ کا کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر دریا سے کوئی لاوارث لاش ملے تو اگر یہ کسی اسلامی ملک میں ہو، تو اس کو مسلمان سمجھ کرغسل بھی دیا جائےگا، اور نماز جنا زہ بھی پڑھی جائے گی، اور اگر کسی غیر اسلامی ملک میں ہو، تو اس کو کافر سمجھ کربغیرغسل ونمازِجنازہ کے دفن کردیا جائے گا۔
حوالہ جات:
1. الدرالمختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة 2/ 159:
فروع : لو لم يدر أمسلم أم كافر، ولا علامة، فإن في دارنا غسل، وصلي عليه، وإلا لا.
قال ابن عابدین تحت قوله: (فإن في دارنا) أفاد بذكر التفصيل في المكان بعد انتفاء العلامة أن العلامة مقدمة، وعند فقدها يعتبر المكان في الصحيح؛ لأنه يحصل به غلبة الظن، وفيها أن علامة المسلمين أربعة: الختان، والخضاب، ولبس السواد، وحلق العانة.
2. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، فصل: وأما شرائط وجوبه 2/ 32:
ولو وجد ميت أو قتيل في دار الإسلام، فإن كان عليه سيما المسلمين يغسل، ويصلى عليه، ويدفن في مقابر المسلمين، وهذا ظاهر، وإن لم يكن معه سيما المسلمين، ففيه روايتان، والصحيح أنه يغسل، ويصلى عليه، ويدفن في مقابر المسلمين.
3. فتاوى الهندية للجنة العلماء كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل الثاني في الغسل 1/ 159:
ومن لا يدرى أنه مسلم أو كافر، فإن كان عليه سيما المسلمين، أو في بقاع دار الإسلام يغسل، و إلا فلا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:420
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-25
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)