@123احرام باندھ کر کسی عذر سے عمرہ کے لیے نہ جانے کا حکم
سوال:
زيد گهر سے عمره كی نیت سے احرام باندھ کر چلا گیا، لیکن راستہ میں بیمار ہوکر عمرہ نہ کرسکا اور واپس آیا، تو اس کو آب کیا کرنا ہوگا؟
جواب:
جو شخص عمرہ کے لیے احرام باندھ لے اور پھر کسی بیماری کی وجہ سے اسے رکنا پڑے تواس کو احصار کہتے ہیں، اور اس شخص کو محصر کہتے ہیں، مذکور صورت میں محصر کو چاہیے کہ وہ ایک بکری حرم کے حدود میں ذبح کروادے، اور احرام کھول دے، البتہ جب موقع ملے تو اس عمرہ کی قضاء کرلے۔
حوالہ جات:
لما في قوله تعالى:
وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّه البقرة: 2/ 196
وفي الإختيار لتعلل المختار، كتاب الحج، باب الإحصار 1/ 168:
(المحرم إذا أحصر بعدو، أو مرض، أو عدم محرم، أو ضياع نفقة، يبعث شاة تذبح عنه في الحرم، أو ثمنها ليشترى بها ثم يتحلل) والأصل في ذلك قوله تعالى: فإن أحصرتم فما استيسر من الهدي، والنبي عليه الصلاة والسلام أحصر هو وأصحابه عام الحديبية حين أحرموا معتمرين فصدهم المشركون عن البيت، فصالحهم عليه الصلاة والسلام، وذبح الهدي، وتحلل، ثم قضى العمرة من قابل.
وفي الأصل لمحمد بن حسن الشيباني، كتاب الحج، باب المحصر 2/ 463:
والمحصر بالعمرة يواعدهم يوما يذبح فيه الهدي عنه، فإذا ذبح حل، وعليه عمرة مكانها … والإحصار بالمرض والعدو سواء.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:366
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-25
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)