سودخور شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
سوال:
کیا سود خور کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر کوئی پڑھ لے، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:
سودی لين دين كرنا گناهِ كبيره ہے، جس کا مرتکب فاسق ہے، اور فاسق کے پیچھے نماز اگرچہ مکروہِ تحریمی ہے، لیکن بعد ميں اس نماز كے اعادہ کی ضروت نہیں؛ کیونکہ نماز میں جو کراہتِ تحریمی ایسی ہو جو نماز کے اصل واجبات میں سے کسی واجب کے چھوڑنے کی وجہ سے نہ ہو، اسکی وجہ سے نماز واجب الاعادہ نہیں ہوتی، تاہم ایسے شخص کو مستقل امام بنانا درست نہیں۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصلاة، واجبات الصلاة 1/ 457:
كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تجب إعادتها.
قال ابن عابدين تحت قوله: (وكذا كل صلاة إلخ) … بأن مرادهم بالواجب والسنة التي تعاد بتركه ما كان من ماهية الصلاة وأجزائها فلا يشمل الجماعة؛ لأنها وصف لها خارج عن ماهيتها إلخ.
وفيه أيضا، كتاب الصلاة، باب الإمامة 2/ 355:
(ويكره ) تنزيها (إمامة عبد) … (وفاسق وأعمى).
قال ابن عابدين تحت قوله: (وفاسق) من الفسق: وهو الخروج عن الاستقامة، ولعل المراد من يرتكب الكبائر كشارب الخمر، والزاني، وآكل الربا، ونحو ذلك.
وفي المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الصلاة، الفصل السادس أحكام الإمامة والاقتداء 2/ 180:
ويجوز الاقتداء بمن كان معروفا بأكل الربا، ولكن يكره، وروي عن أبي حنيفة نصا، وعن أبي يوسف رحمه الله تعالى: ومن صلى خلف فاسق أو مبتدع، يكون محرزا ثواب الجماعة، قال عليه السلام: صلوا خلف كل بر فاجر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:433
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-24
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)