نماز کی نیت کرتے وقت ظہر کی جگہ عصر كا لفظ ادا كرنا
سوال:
كيا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر ظہر کی فرض نماز شروع کرتے وقت دل میں تو نیت فرض ظہر کی تھی، مگر زبان سے بجائے ظہر کے عصر کہہ دیا، یا بجائے فرض کے نفل کہہ دیا، یا بجائے چار رکعت کے تین رکعت کہہ دیا، تو ان صورتوں میں نماز ہوگئی یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ نیت ميں اصل چیز دل کا ارادہ ہے، اور ارادہ وہی معتبر ہوگا جو دل میں ہو اگرچہ زبان سے کچھ اور ادا کرے؛ اس لیے اگر دل میں ظہر کی نیت تھی، اور زبان سے ظہر کے بجائے عصر کہہ دیا، یا فرض کے بجائے نفل کہہ دیا، تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑھتا، لہذا آپ کی نماز درست ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں ۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة 2/ 111:
(و) الخامس (النية) بالإجماع (وهي الإرادة) … (والمعتبر فيها عمل القلب اللازم للإرادة) فلاعبرة للذكر باللسان إن خالف؛ لأنه كلام لا نية … (هو) أي: عمل القلب (أن يعلم) عند الإرادة (بداهة) بلا تأمل (أي صلاة يصلي).
وفي البحرالرئق لابن جيم، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة 1/ 480:
قوله: (والنية بلا فاصل) يعني من شروط الصلاة؛ لإجماع المسلمين على ذلك … قوله: (والشرط أن يعلم بقلبه أي صلاة يصلي) أي الشرط في اعتبارها علمه أي صلاة يصلي، أي: التميز في النية هي الإرادة للفعل.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الفصل الرابع في النية 1/ 65:
النية إرادة الدخول في الصلاة والشرط أن يعلم بقلبه أي صلاة يصلي.
وفي فتح القدير لابن الهمام، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة التي تقدمها 1/ 272:
والنية هي الإرادة، والشرط أن يعلم بقلبه أي صلاة يصلي، أما الذكر باللسان، فلا معتبر به.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:450
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-24
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)