مقیم کی اقتدا میں مسافر کی نماز فاسد ہونے سے قضا کا حکم:
سوال:
ایک مسافر شخص عصر کی نماز میں مقیم امام کے پیچھے آخری قعدہ میں شریک ہوا، اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد اس نے دو رکعت نماز پڑھ کر سلام پھیر دیا، جبکہ اس کے ذمہ چار رکعت نماز کی ادائیگی تھی، تو اب یہ مسافر شخص اس نماز کی قضا لاتے ہوئے چار رکعت پڑھے گا یا دو رکعت؟
جواب:
واضح رہے کہ مذکورہ صورت میں اب اس شخص کے ذمہ چار نہیں، بلکہ دورکعت کی قضاء لازم ہے، اس وجہ سے کہ مسافر جب مقیم امام کی اقتداء کرلیتا ہے تو امام کی اتباع میں اس پر چار رکعت لازم ہوجاتی ہیں، لیکن اگرکسی بھی وجہ سے اس نے نماز توڑ دی، تو اس کے ذمہ مسافر ہونے کی وجہ سے صرف دو رکعت کی قضا آئے گی۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب المسافر،2/ 235:
(ولو اقتدى مسافر بمقيم في الوقت صح، وأتم)؛ لأنه يتغير فرضه إلى الأربع للتبعية … وإذا كان التغيير لضرورة الاقتداء فلو أفسده صلى الركعتين لزواله.
2. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصلاة، باب المسافر2 /736:
وأما اقتداء المسافر بالمقيم، فيصح في الوقت، ويتم لا بعده فيما يتغير.
قال ابن عابدين: تحت قوله: (فيصح في الوقت، ويتم ) … ولو أفسده صلى ركعتين لزوال المغير، بخلاف ما لو اقتدى به متنفلا حيث يصلي أربعا، إذا أفسده؛ لأنه التزم صلاة الإمام.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:354
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)